بینک اسلامی نے ’’ون ٹچ بینکنگ‘‘ کا آغاز کردیا
— February 10, 2019کراچی ( اے آئی اے ) بینک اسلامی نے ’’ون ٹچ بینکنگ‘‘ کا آغاز کردیا ہے تفصیلات کے مطابق بینک اسلامی کے صارفین اب صرف انگوٹھے کے نشان کے ذریعے تمام بینکنگ سہولیات حاصل کر سکیں گے بینک اسلامی کے صدر و سی ای او سید عامر علی نے کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں ون ٹچ بینکنگ سلوشن کا افتتاح کیا اس موقع پر بینک اسلامی کی اعلیٰ انتظامیہ اور بینک اسلامی کے برانڈ ایمبسیڈر معین خان بهی موجود تهے بینک اسلامی کے صدر و سی ای او سید عامر علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے صارفین کو اعلیٰ بینکنگ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ایک مرتبہ پھر ہماری ون ٹچ بینکنگ سہولت صارفین کے لئے بینکنگ کو آسان بنائے گی جو پہلے نہیں تھی جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ آپ کا انگوٹھا ہی اب آپ کا بینک ہے ون ٹچ بینکنگ سے صارفین اے ٹی ایم اور چیک بک کی ضرورت کے بغیر انگوٹھے کے نشان کے استعمال کے ذریعے اے ٹی ایم اور کیش کاؤنٹر سے نقد رقوم کے حصول , بینکوں کے مابین فنڈز کی منتقلی , پے آرڈرز کے اجراء , یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی , موبائل ٹاپ اپ یا غیر فعال اکاؤنٹ کو فعال کرنے سمیت کسی بھی قسم کا لین دین کر سکیں گے