حکومت سندھ نے اسدالله خان کو منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ مقرر کردیا
— February 12, 2019کراچی ( اے آئی اے ) حکومت سندھ نے اسدالله خان کو منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ مقرر کردیا ہے تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ خالد محمود شیخ کا تبادلہ کر کے ان کی جگه ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز اسدالله خان کو منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ مقرر کردیا ہے گذشته روز چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے افسر انجینئر اسدالله خان کو منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ مقرر کیا گیا ہے جبکه خالد محمود شیخ کو ڈائریکٹر جنرل پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ محکمہ خزانہ مقرر کردیا گیا ہے