کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ممبر شپ تجدید کی آخری تاریخ 31 مارچ مقرر

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ممبر شپ تجدید کی آخری تاریخ 31 مارچ مقرر

کراچی ( اے آئی اے ) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ممبرشپ تجدید کی آخری تاریخ 31 مارچ مقرر کردی ہے تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) نے اپنے ممبران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سالانہ ممبر شپ کی تجدید 31مارچ 2019 سے قبل کروالیں تاکہ انہیں ممبر شپ کے حوالے سے کسی بهی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ممبرشپ کی تجدید کے حوالے سے پہلے ہی ممبران کوایس ایم ایس , ای میل اور خطوط ارسال کیئے جاچکے ہیں ممبرشپ کی تجدید کے لیئے مقررہ فیس , انکم ٹیکس ریٹرن اور سیلز ٹیکس ( اگر قابل عمل ہو ) کے ہمراہ جمع کرانی ہوگی کے سی سی آئی کے اعلامیه کے مطابق ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2013 کے تحت ممبر شپ کی تجدید کرانے کی آخری تاریخ 31 مارچ مقرر کی گئی ہے ممبر شپ کی تجدید پورے ہفتہ کسی بھی روز صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کروائی جاسکتی ہے

About author