پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے 2 لڑاکا طیاروں کو مار گرایا ہے , ڈی جی آئی ایس پی آر
— February 27, 2019راولپنڈی ( اے آئی اے ) پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فضائیہ کے 2 لڑاکا طیاروں کو مار گرایا ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فضائیہ کے 2 لڑاکا طیاروں کو مار گرایا اور بھارتی فضائیہ کی در اندازی کو ناکام بنا دیا ایک بھارتی لڑاکا طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کے علاقے آزاد کشمیر میں گرایا گیا ہے ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فوج نے ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر 2 پائلٹس کی گرفتاری کے لیئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے