سندھ پولیس میں ایڈیشنل آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے عہدے ختم

سندھ پولیس میں ایڈیشنل آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے عہدے ختم

کراچی ( اے آئی اے ) سندھ پولیس میں ایڈیشنل آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے عہدے ختم کردیئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں اہم نوعیت کی انتظامی تبدیلیاں کر دی گئیں ہیں سیکریٹری داخله سندھ کے اعلامیے کے مطابق سندھ پولیس میں ایڈیشنل آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے عہدے ختم کر کے ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد اور ایڈیشنل آئی جی سکھر کی اسامیاں تخلیق کی گئی ہیں اور گریڈ 21 کے افسر غلام سرور جمالی کو ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن , جب کہ گریڈ 21 کے افسر ڈاکٹر جمیل احمد کو ایڈیشنل آئی جی سکھر ریجن تعینات کرنے کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں

About author