نیشنل ایوی ایشن پالیسی برائے سال 2019ء منظور
— March 6, 2019کراچی ( اے آئی اے ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قومی ایوی ایشن پالیسی 2019ء کی منظوری دیدی تفصیلات کے مطابق گذشته روز سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اعلیٰ مشاورتی اجلاس ہوا جس کی صدارت سیکریٹری ایوی ایشن و ڈی جی سول ایوی ایشن شاہ رخ نصرت نے کی اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے سمیت ملکی و غیر ملکی ائر لائنز کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی نیشنل ایوی ایشن پالیسی برائے سال 2019ء تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کے بعد منظور پالیسی کا مسودہ منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھیجا جائے گا شرکائے اجلاس نے مسودے کے متعلق اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس پالیسی میں ائرلائنز اور آپریٹرز کے لیئے پیش کردہ مراعات مواقع اور فوائد کو سراہا سیکریٹری ایوی ایشن / ڈائریکٹر جنرل سی اے اے شاہ رخ نصرت نے شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں قومی ہوابازی پالیسی برائے سال 2019 ء کے مسودے کے اہم نکات سے آگاہ کیا اور انہیں اپنی آراء اور تاثرات پیش کرنے کی دعوت دی انہوں نے کہا کہ قومی ہوا بازی پالیسی برائے سال 2019 ء کا مسودہ شعبہ ہوابازی سے جڑے تمام اہم فریقوں کو مشاورت کے لیئے ارسال کیا گیا تاکہ اُن کے اہم مشوروں کی روشنی میں متفقہ دستاویز تیار کی جا سکے ترجمان کے مطابق اجلاس کے دوران ڈائریکٹر ائر ٹریفک اینڈ اکنامک ریگولیشن ائر کموڈور عرفان صابر نے پریزنٹیشن کے ذریعے قومی ہوابازی پالیسی برائے سال 2019 ء کے پہلوؤں اور خصوصیات پر روشنی ڈالی