پاکستان سے غربت کے خاتمے کے لیئے نئی وزارت بنائیں گے , وزیراعظم عمران خان
— March 27, 2019
اسلام آباد ( اے آئی اے ) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ غربت کے خاتمے اور پروگرام ”احساس اور کفالت“ پر عملدرآمد کے لیئے نئی وزارت بنائی جائے گی اور آرٹیکل 38 ڈی میں ترمیم کی جائے گی ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے غربت کے خاتمے کیلئے پروگرام ”احساس اور کفالت“ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک سے غربت ختم کرنا جہاد ہے اس کے خاتمے کیلئے اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں انہوں نے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملک کی تحصیلوں میں 500 ڈیجیٹل حب بنائیں گے پہلی دفعہ پاکستان میں ایسا پروگرام لا رہے ہیں جس کے ذریعے اسٹریٹ چلڈرن کے لیئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کریں گے معاشرے میں خواجہ سراؤں کیساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جاتا ہم ان کی بھی مدد کریں گے وزیراعظم نے بتایا کہ بھٹہ میں کام کرنے والوں کی بھی ’’تحفظ پروگرام‘‘ کے ذریعے مدد کریں گے بیت المال اگلے چار سال میں یتیم بچیوں کے لیئے گھر بنائے جائیں گے پاکستان وہ واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا اس نے دنیا میں ایک مثال ملک بننا تھا لیکن ہم ریاست مدینہ کے اصولوں کے خلاف چلے گئے مدینہ کی ریاست کی طرف واپس جانے کیلئے پروگرام ’’احساس اور کفالت‘‘ پہلا قدم ہے ہر کامیاب شخص کی زندگی سے لوگ سیکھنا چاہتے ہیں دنیا میں سب سے کامیاب ہمارے پیارے نبی ﷺ تھے انہوں نے ریاست مدینہ کی بنیاد رکھی جس کا پہلا اصول رحم تھا مدینہ کی ریاست نے کمزور طبقے کی ذمہ داری لی
ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ہمیں یہ نہیں پتا کتنے لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں؟ پورے پاکستان سے ڈیٹا اکٹھا کریں گے جو رواں سال دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔ غربت مٹاؤ پروگرام میں 80 ارب روپے کا اضافہ کر رہے ہیں وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ جن کے پاس انصاف کارڈ نہیں ہوگا وہ تحفظ پروگرام کے ذریعے کال کر کے مدد لے سکتے ہیں تحفظ پروگرام کے ذریعے جب کوئی مشکل میں ہوگا تو اسے لیگل ایڈ بھی فراہم کی جائے گی اس کے علاوہ پسماندہ علاقوں کے لیئے ایجوکیشن گرانٹ بھی دیں گے 57 لاکھ خواتین کے سیونگ اکاؤنٹ بنا کر انہیں موبائل فون بھی دیں گے