ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع کردی
— April 1, 2019
اسلام آباد ( اے آئی اے ) ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع کردی ایف بی آر کا کہنا ہے که 31 مارچ تک 18 لاکھ لوگوں نے ٹیکس ریٹرن فائل کیئے ہیں ملکی تاریخ میں پہلی بار فائلرز کی تعداد 18 لاکھ تک پہنچی ہے ایف بی آر کے مطابق ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کا بہترین موقع ہے جس کے بعد ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ایف بی آر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے اب تمام ٹیکس گزار گوشوارے 30 اپریل تک جمع کرا سکتے ہیں