عازمین حج کی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل شروع

عازمین حج کی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل شروع

اسلام آباد ( اے آئی اے ) عازمین حج کی بائیو میٹرک تصدیق کا عمل شروع کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سمیت 27 شہروں میں عازمین حج کی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل گذشتہ روز سے شروع ہوگیا جن میں کراچی , لاہور , فیصل آباد , ملتان , پشاور , سیالکوٹ , رحیم یار خان , سکھر , کوئٹہ , ڈی آئی خان , سوات , جھنگ , صوابی ,  مردان , حیدرآباد , گجرات , ساہیوال , قصور ,  خوشاب , گلگت , میرپور , راجن پور , گوجرانوالہ ,  میرپور خاص ,  کوہاٹ اور مانسہرہ  شامل ہیں 80 سال سے زائد اور 6 سال سے کم عمر بچوں کی تصدیق مفت کی جائے گی عازمین حج کی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل اعتماد ویزا سینٹرز میں کیا جا رہا ہے

About author