کراچی میں آئل ٹینکر الٹنے سے آتشزدگی این آئی سی وی ڈی کا میڈیکل یونٹ خاکستر

کراچی میں آئل ٹینکر الٹنے سے آتشزدگی این آئی سی وی ڈی کا میڈیکل یونٹ خاکستر

 


کراچی ( اے آئی اے ) کراچی میں آئل ٹینکر الٹنے سے آتشزدگی , گودام , گاڑیاں اور قومی ادارہ برائے امراض قلب ( این آئی سی وی ڈی ) کا میڈیکل یونٹ خاکستر ہوگیا تفصیلات کے مطابق شیر شاہ کے علاقے گلبائی پل پر سائٹ ایریا سے ماڑی پور جانے والے ٹریک پر ایک آئل ٹینکر تیز رفتاری کی وجه سے الٹ گیا جس کے باعث آئل ٹینکر کا ہزاروں لٹر ڈیزل بہہ گیا اور ڈیزل پھیل جانے کے باعث آگ لگ گئی جس کا دھواں کئی کلومیٹر دور سے دکھائی دیا آگ کے نتیجے میں پل کے نیچے قائم قومی ادارہ برائے امراض قلب ( این آئی سی وی ڈی ) کا کنٹینر میں قائم موبائل میڈیکل یونٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ وہاں کھڑی پانچ موٹر سائیکلیں بھی خاکستر ہوگئیں , ڈیزل نے قریبی قائم پرانے کپڑے کے دو گوداموں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا حادثے کے فوری بعد ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس و رینجرز کی بھاری نفری اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے  پاک بحریہ ، کے پی ٹی اور دیگر اداروں کے فائر ٹینڈرز  نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا خوش قسمتی سے آتشزدگی کے اس واقعه میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے

About author