کوئٹہ میں خودکش دھماکه , 20 افراد شہید

کوئٹہ میں خودکش دھماکه , 20 افراد شہید

 

کوئٹہ ( اے آئی اے ) کوئٹہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد شہید اور 48 شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں واقع فروٹ مارکیٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں اور ایک ایف سی اہلکار سمیت 20 افراد جاں بحق اور 48 شدید زخمی ہو گئے دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں زخمیوں کو فوری ایمولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں  لے لیا جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے موصوله اطلاعات کے مطابق دھماکہ سبزی منڈی میں ایک گاڑی کے قریب ہوا جس نے ہر طرف تباہی مچا دی دھماکے سے سبزیاں اور فروٹ دور دور تک بکھر گئے اور قریبی دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے وزیر اعظم عمران خان  نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں  نے صوبائی حکومت کو اسپتال میں زیر علاج زخمیوں کو بہترین سہولیات مہیا کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں اور واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے

About author