سابق وزیر اعظم نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی میں دوباره طبی معائنہ
— April 16, 2019
لاہور ( اے آئی اے ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی میں دوباره طبی معائنہ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کا گذشته روز شریف میڈیکل سٹی میں چھٹی بار طبی معائنہ کیا گیا ہے سابق وزیر اعظم کا معائنه کرنے والی ٹیم میں آغا خان یونیورسٹی اسپتال کراچی کے ماہر ڈاکٹر بهی شامل تهے شریف میڈیکل سٹی میں سابق وزیر اعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بتایا دل کا مرض نواز شریف کی زندگی کے لئے خطرہ ہے اگر ان کی انجیوپلاسٹی ممکن نہ ہوئی تو دوبارہ بائی پاس سرجری کرنا پڑسکتی ہے اور جب ضرورت محسوس ہوگی انہیں اسپتال داخل کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دماغ کو خون سپلائی کرنے والی شریانوں میں بندش ہے ان کا علاج ہورہا ہے اور 24 گھنٹے ان کی میڈیکل نگرانی کی جارہی اور سابق وزیراعظم کا ملک کے اندر یا باہر علاج کے بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے