وزیراعظم پاکستان عمران خان دنیا کے 100 بااثر ترین افراد میں شامل

وزیراعظم پاکستان عمران خان دنیا کے 100 بااثر ترین افراد میں شامل

 


اسلام آباد ( اے آئی اے ) وزیراعظم پاکستان عمران خان دنیا کے 100 بااثر ترین افراد میں شامل تفصیلات کے مطابق ٹائم میگزین نے وزیراعظم عمران خان کو 2019 کی 100 بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کردیا ہے 100 موثر افراد کی فہرست میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ساتھ مسلمانوں سے ہمدردی میں اپنا نام منوانے والی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈن بھی شامل ہیں امریکی جریدے کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بااثر ترین سو افراد کی فہرست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ , پوپ فرانسس , سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹس فیس بک , واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے بانی مارک زکر برگ بھی بااثر ترین افراد کی فہرست کا حصہ ہیں جبکہ مشہور فلم جومانجی کے ہیرو ڈوائن جانسن , شہرہ آفاق سیزن گیم آف تھرونز کی اداکارہ ایمیلیا کلارک , سابق امریکی خاتون اول مچلز اوباما  امریکی کانگریس کی الیگزینڈرا اوکاسیو کورٹیز، چینی صدر شی جن پنگ , ابو ذہبی کے ولی عہد زید النہیان , ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نتن یاہو شامل ہیں

About author