وزیراعظم عمران خان بیجنگ پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان بیجنگ پہنچ گئے

 

اسلام آباد ( اے آئی اے ) وزیراعظم عمران خان بیجنگ پہنچ گئے ہیں تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے وزیراعظم چینی صدر کی دعوت پر بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کرینگے دورے کے دوران صدر شی چن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات بھی کریں گے وزیراعظم عمران خان 27 اپریل کو انٹرنیشنل کانفرنس سنٹر پہنچیں گے جہاں وزیراعظم کا چینی صدر استقبال کریں گے چین سے مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے نجی ٹیک کمپنی (ہواوے ) کے سی ای او سے ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے وفاقی کابینہ کے ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں

About author