کراچی میں یکم مئی سے ہیٹ ویو شروع ہو گا , محکمہ موسمیات

کراچی میں یکم مئی سے ہیٹ ویو شروع ہو گا , محکمہ موسمیات

 

کراچی ( اے آئی اے ) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے که کراچی میں یکم مئی سے ہیٹ ویو شروع ہوگا تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں رمضان المبارک سے قبل ہیٹ ویو کی نئی ایڈوائزری بهی جاری کردی ہے چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کے مطابق کراچی شہر میں گرمی کی لہر شروع ہو رہی ہے تاہم یکم مئی سے ہیٹ ویوشروع ہوگا جو کہ تین مئی تک جاری رہے گا اور یہ ہیٹ ویو رمضان المبارک سے قبل ختم ہو جائے گا اس دوران سمندری ہوائیں معطل رہیں گی اور درجۂ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جب کہ کراچی شہر اور گردونواح میں سمندری ہواؤں کے بجائے شمالی اور شمال مغربی گرم و خشک ہوائیں چل سکتی ہیں کراچی کے شہری آئندہ ہفتے کے دوران احتیاط سے کام لیں اور  صبح 11بجے سے سہ پہر 4بجے تک شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اس دوران زیادہ سے زیادہ پانی کااستعمال کریں اور ہلکے کپڑے پہنیں محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ الرٹ پی ڈی ایم اے سمیت تمام اداروں کو بھی ارسال کر دیا گیا ہے

About author