سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیلئے نظرثانی درخواست مسترد
— May 3, 2019
اسلام آباد ( اے آئی اے ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیلئے نظرثانی درخواست مسترد کردی گئی تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع اور بیرون ملک علاج کی اجازت دینے سے متعلق درخواستیں خارج کر دی ہیں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواستوں کی سماعت کی اور فیصلہ سنادیا واضع رہے سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 6 ہفتے کے لئے ضمانت منظور کی تھی عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا تها که سابق وزیراعظم نواز شریف ملک نہیں چھوڑ سکتے , وہ 6 ہفتے میں اپنی مرضی کا علاج کراسکیں گے ، سابق وزیراعظم نواز شریف 6 ہفتے بعد سرنڈر کریں گے ، سرنڈر نہ کرنے پر گرفتاری عمل میں لائی جائے گی