احمد مجتبیٰ میمن چیئرمین ایف بی آر تعینات
— May 5, 2019

اسلام آباد ( اے آئی اے ) احمد مجتبیٰ میمن کو چیئرمین ایف بی آر اور ڈاکٹر رضا باقر کو گورنر سٹیٹ بینک پاکستان تعینات کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے احمد مجتبیٰ میمن کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے احمد مجتبیٰ میمن کا تعلق پاکستان کسٹمز سروس سے ہے اور وہ ابھی بطور ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈویژن خدمات سر انجام دے رہے تھے اور نئے گورنر سٹیٹ بینک پاکستان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بهی جاری کر دیا گیا ہے رضا باقر کو گورنر سٹیٹ بینک پاکستان تعینات کیا گیا ہے فنانس ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رضا باقر کی تقرری سٹیٹ بینک ایکٹ 1956 کے سیکشن 10 (3) کے تحت کی گئی ہے رضا باقر تین سال کی مدت کے لیئے اس عہدے پر فرائض سر انجام دیں گے اور ان کی مدت ملازمت اس وقت شروع ہوگی جس دن وہ عہدہ سنبھالیں گے