شبر زیدی اعزازی چیئرمین ایف بی آر تعینات , نوٹیفکیشن جاری
— May 10, 2019
اسلام آباد ( اے آئی اے ) شبر زیدی اعزازی چیئرمین ایف بی آر تعینات تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے شبر زیدی کو اعزازی طور پرچیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انہیں دو سال کیلئے اعزازی چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) تعینات کیا گیا ہے اور اس عرصہ کے دوران وہ تنخواہ یا مراعات نہیں لیں گے , نوٹی فکیشن کے ساتھ جاری کی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کی چیئرمین شپ کے لیئے ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن کا نام سلیکشن کمیٹی میں ابتدائی طور پر ذکر ہوا تھا , تاہم کمیٹی نے انہیں عہدے کے لیئے کم تجربہ کار قرار دیا تها