کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے انسداد تجاوزات آپریشن کا آغاز
— May 15, 2019
کراچی ( اے آئی اے ) کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے انسداد تجاوزات آپریشن کا آغاز تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدا رت کرتے ہوئے کہا که کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے انسداد تجاوزات آپریشن کا آغاز کیا جا رہا ہے آئندہ مسلسل نگرانی کرکے تجاوزات قائم نہ ہونے دی جائیں تمام ادارے سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر سپریم کورٹ کے احکامات کی تکمیل اور عملدرآمد کے بارے میں اپنا کر دار ادا کریں کراچی سرکلر ریلوے اہمیت کا حامل ہے سی پیک میں شامل ہو نے سے اس کی اہمیت اور بھی اجاگر ہوگئی ہے اور سپریم کورٹ بھی مسلسل اس معاملے کو دیکھ رہی ہے لہٰذا عوام
کے وسیع تر مفاد میں حکومت کی سنجیدہ کاوشوں کو عملی اقدامات میں بدلتے ہو ئے کراچی سر کلر ریلوے کی بحالی کے لئے بھر پور کردار ادا کر تے ہو ئے ٹریک کے دونوں جانب پچاس پچاس فٹ کے اندرتمام تجاوزات کے خاتمے کے لئے آج ہی سے آپریشن کا آغاز کیا جائے اور آئندہ مسلسل نگرانی سے اس پر دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہونے دی جائیں۔ وفاقی وزیر ریلوے کے دورے سے پہلے 18مئی کو تمام اداروں و افسران کے ساتھ سر کلر ریلوے کا مکمل دورہ کیا جائے گا اور سپریم کور ٹ میں عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے گی۔ کراچی سر کلر ریلوے کی بحالی کو یقینی بنایا جا ئے ا ور اس سلسلے میں تمام ادارے اپنی صلاحیتوں کوبروئے کار لائیں اورٹیم ورک کے ساتھ نتائج دیں ڈی ایس ریلوے نے بریفنگ کے ذریعے محکمہ کی جانب سے کار کر دگی بتائی اور سی پیک میں سرکلر ریلوے کی شمولیت کے بارے میں بھی آگاہی دی۔ڈپٹی کمشنر زاہد میمن نے بتایا کہ 7.5 کلو میٹر میں سے 4.5 کلو میٹر پر سے قبضہ ختم کرا یا ہے ۔ ایم ڈی ماس ٹرانزٹ اٹھار ٹی اقتدار احمدنے بتایا کہ ریلوے رائٹ آف وے خالی کرا کے اس پر فرنسنگ وغیرہ کا کام شروع کرائیں گے اور ہمارا ٹینڈربھی ہو چکا ہے ،سندھ حکومت کی جانب سے سر کلر ریلوے کی بحالی میں بھرپور کر دار ادا کریں گے اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشن پاکستان ریلوے اظہر رشید خان , ڈی ایس ریلوے سید مظہر علی شاہ , ڈی جی کے ڈی اے عبدالقدیر منگی , ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اقتدار احمد , ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ فیصل بشیر میمن , ڈپٹی کمشنر سائوتھ سید صلاح الدین , ڈپٹی کمشنر ایسٹ احمدعلی صدیقی , ڈپٹی کمشنر ویسٹ زاہد میمن , اے ڈی سی سینٹرل کمال حکیم , پروجیکٹ ڈائریکٹر کے یو ٹی سی شیخ طالب فتاح , پاکستان ریلوے پولیس , محکمه ریونیو کے افسران شامل تھے