کراچی سرکلر ریلوے , تجاوزات کے خلاف آپریشن

کراچی سرکلر ریلوے , تجاوزات کے خلاف آپریشن

 

کراچی ( اے آئی اے ) کراچی سرکلر ریلوے کے ٹریک کی بحالی کے لیئے تجاوزات کے خلاف آپریشن تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر گذشته روز کراچی سرکلر ریلوے کے 23 کلومیٹر ٹریک کی بحالی کے لیئے آپریشن نیپا چورنگی کے قریب اور الہ دین پارک کے پیچھے کیا گیا ہے اور گلشن اقبال بلاک 11 میں آپریشن کر کے سیکڑوں جھگیوں کو مسمار کردیا گیا ہے آپریشن سے قبل جھگیوں میں رہائش پذیر افراد اور دیگر قابضین کو مہلت دی گئی تھی گلشن اقبال میں کراچی سرکلر ریلوے ٹریک کے 11 کلومیٹر حصے پر قبضہ ہے جبکہ ضلع وسطی میں 6 کلومیٹر , ضلع غربی میں ڈھائی کلو میٹر اور ضلع جنوبی میں چار کلومیٹر کے ریلوے ٹریک پر قبضہ ہے سپریم کورٹ پاکستان کی جانب سے پندرہ روز میں پورا ریلوے ٹریک خالی کرانے کے احکامات دیئے گئے ہیں

About author