کوئٹہ مسجد میں بم دھماکہ  4 شہید ، 28 نمازی زخمی

کوئٹہ مسجد میں بم دھماکہ 4 شہید ، 28 نمازی زخمی

 

کوئٹہ ( اے آئی اے ) کوئٹہ کی مسجد میں بم دھماکے سے پیش امام سمیت 4 افراد شہید جبکہ  28 نمازی زخمی ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد میں واقع رحمانیہ مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے کچھ دیر قبل بم دھماکه ہونے سے مسجد کے پیش امام مولوی عطاالرحمن سمیت 4 شہید جبکه 28 نمازی زخمی ہوگئے بم دھماکے کے فوراً بعد مسجد میں بھگدڑ مچ گئی پولیس حکام کے مطابق دھماکہ نماز جمعہ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جو مسجد میں ممبر کے قریب نصب کی گئی تھی , دھماکے میں دو کلو گرام سے زائد دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تها بم دھماکے کے فوراً بعد لوگوں کی بڑی تعداد سول اسپتال میں خون کے عطیات دینے اور اپنے عزیزواقارب کو ڈھونڈنے پہنچ گئی

About author