دہشت گردوں کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو مزید تیز کیا جائے , سید مراد علی شاه

دہشت گردوں کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو مزید تیز کیا جائے , سید مراد علی شاه

 

کراچی ( اے آئی اے ) دہشت گردوں کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو مزید تیز کیا جائے ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے گذشته روز امن و امان سے متعلق ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں  نے پولیس اور رینجرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ دہشت گردوں اور قانون شکن عناصر کے خلاف رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو مزید تیز کریں اور کراچی سمیت صوبے بھر میں سیکیورٹی کے سخت اقدمات کیئے جائیں اور کومبنگ و ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھا جائے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے ایک بلین روپے نئی گاڑیوں کی خریداری کے لیئے سندھ پولیس کو جاری کردیئے ہیں اور آنے والے بجٹ میں مزید فنڈز بھی فراہم کر دیئے جائیں گے 50000 روپے امپریسڈ منی اکاؤنٹ کے نام سے ہر پولیس اسٹیشن کیلئے بطور ریوالنگ فنڈ مختص کیئے جائیں گے اجلاس میں وزیراعلیٰ سنده نے پی او ایف واہ سے 4500 پستولوں کی خریداری کی منظوری بھی دی آئی پولیس سنده ڈاکٹر کلیم امام  نے اجلاس کو بتایا کہ 2686 پولیس اہلکاروں کو سندھ بھر میں 7397 مساجد اور 302 دیگر مقامات جہاں پر نماز تراویح ادا کی جارہی ہے , کی سیکیورٹی کے لیئے تعینات کیا گیا ہے  جبکہ خریداری مراکز پر بھی پولیس تعینات کی گئی ہے ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے بتایا کہ یوم علیؓ کے موقع پر شاہ خراسان تا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کے روٹ کو حساس قرار دیا گیا ہے اور اسی مناسبت سے سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ڈی جی پاکستان رینجرز سنده میجر جنرل عمر احمد بخاری  نے بتایا کہ پاکستان رینجرز  نے بھی تفصیلی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے صوبے بھر میں یوم علی ؓکے موقع پر 2960 رینجرز کے جوان تعینات کیئے جائیں گے اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ , آئی جی پولیس سنده ڈاکٹر کلیم امام , وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب ,  ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری ، ڈائریکٹر ایف آئی اے سلطان خواجہ , وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو , سیکریٹری داخلہ قاضی کبیر , کمشنر کراچی افتخار شالوانی , ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران شامل تهے

About author