کراچی سے پہلی عید اسپیشل ٹرین پشاور کے لیئے روانہ ہوگئی

کراچی سے پہلی عید اسپیشل ٹرین پشاور کے لیئے روانہ ہوگئی

 


کراچی ( اے آئی اے ) کراچی سے پہلی عید اسپیشل ٹرین روانہ ہوگئی ہے تفصیلات کے مطابق کراچی سے پاکستان ریلوے کی پہلی عید اسپیشل ٹرین 927 مسافروں کو  لے کر پشاور کے لیئے روانہ ہوگئی ہے پاکستان ریلوے کی جانب سے عید کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے پانچ  اسپیشل عید ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا گیا تھا پاکستان ریلوے حکام  کے مطابق پشاور کے لیے روانہ ہونے والی عید اسپیشل ٹرین حیدرآباد , خانیوال , لاہور , راولپنڈی سے ہوتی ہوئی پیر کی شب ساڑھے 10 بجے پشاور پہنچے گی جب کہ آج بروز پیر کو دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی پاکستان ریلوے کو پہلی عیداسپیشل ٹرین سے 13 لاکھ روپے کی اضافی آمدن ہوگی

About author