عیدالفطر کا مقصد اتحاد , اخوت و ایثار ہے , وزیراعظم عمران خان
— June 5, 2019
اسلام آباد ( اے آئی اے )عیدالفطر کا مقصد اتحاد , اخوت و ایثار ہے ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کیا عید الفطر پر قوم کے نام مبارک باد کے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ تمام پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور الله تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں خوشیوں بھرا یہ دن عطا کیا انہوں نے کہا کہ عید الفطر کا مقصد مسلمانوں میں اتحاد , اخوت , ایثار اور سخاوت کو فروغ دینا ہے عید کی حقیقی مسرت ضرورت مند عزیز و اقارب کو خوشیوں میں شریک کر کے ہی حاصل ہوسکتی ہے یہ اسی وقت ممکن ہے جب ہم اسلام کے زریں اصولوں پر عمل پیرا ہوں , بخل , حسد , لالچ اور نفرت جیسے منفی رجحانات کے بجائے سخاوت پر مبنی جذبہ کو فروغ دیں وزیراعظم نے کہا کہ میری الله تعالیٰ سے دعا ہے کہ پاکستان کو امن , ترقی و خوشحالی کا مثالی گہوارہ بنائے ایسا گہوارہ جس کو دیکھنے کے لیے ہم سب کی نگاہیں منتظر ہیں