شہباز شریف لندن سے پاکستان واپسی کے لیئے روانہ ہوگئے
— June 8, 2019

لندن ( اے آئی اے ) شہباز شریف لندن سے پاکستان واپسی کے لیئے روانہ ہوگئے تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر شہباز شریف لندن سے پاکستان واپس روانہ ہوگئے ہیں وطن واپسی سے قبل لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گے پارلیمنٹ کے اندر احتجاج کریں گے ان کا کہنا تھا کہ تمام میڈیکل ٹیسٹ کلیئر ہیں ڈاکٹروں کے روکنے کے باوجود وطن آرہا ہوں ابھی علاج مکمل نہیں ہوا منگل کو اسلام آباد میں پارٹی کے ذمہ داران سے مشاورت ہوگی اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں بجٹ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے ہوگی حکمرانوں کی نااہلی کے باعث معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہماری نیک نیتی کا مذاق اڑایا گیا واضع رہے کہ شہباز شریف لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے جانے کے حکم کے بعد 9 اپریل کو لندن روانہ ہوگئے تھے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف شیڈول کے مطابق صبح 5 بجے لاہور ائرپورٹ پر اتریں گے