نواز شریف کی ضمانت پر رہا کرنیکی درخواست مسترد
— June 20, 2019
اسلام آباد ( اے آئی اے ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا درخواست میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بیماری کی وجہ سے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی تهی جبکہ نیب نے سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کرنے کی مخالفت کی تهی نیب پراسیکوٹر جہانزیب بھروانہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 6 ہفتوں کی ضمانت دے کر علاج کی سہولت دی گئی تھی یہ ضمانت صرف ٹیسٹ کے لیئے نہیں بلکہ علاج کے لیے تھی وہ اس دوران مرضی سے علاج کرا سکتے تھے میڈیکل بورڈز کی رپورٹس گذشتہ سماعت پر بھی عدالت کے سامنے تھیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انھیں طبی بنیادوں پر ضمانت نہیں مل سکتی ہے