اثاثوں کی تحقیقات کیلئے نادرا نے آن لائن ایپ متعارف کروادی

اثاثوں کی تحقیقات کیلئے نادرا نے آن لائن ایپ متعارف کروادی

 

اسلام آباد ( اے آئی اے ) اثاثوں کی تحقیقات کیلئے نادرا نے آن لائن ایپ متعارف کروادی تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا ) نے شہریوں کے اثاثوں کی تحقیقات کیلئے آن لائن ایپلی کیشن متعارف کروادی ہے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر , چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور نادرا حکام نے اس حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کی اس دوران نادرا حکام  نے بتایا کہ اثاثوں کی انکوائری کیلئے آن لائن ایپ متعارف کروائی ہے اب ٹیکس جمع کروانے والوں کی تفصیلات آن لائن بھی دیکھی جاسکتی ہیں ویب سائٹ اردو اور انگریزی زبانوں میں ہے قومی شناختی کارڈ یا ایف بی آر کے دیئے گئے نمبر سے لاگ ان ہوا جاسکتا ہے اس  آن لائن ایپ کے ذریعے ہر شخص صرف اپنا ڈیٹا دیکھ سکے گا اور کوئی کسی دوسرے شخص کا ڈیٹا نہیں دیکھ سکتا  معلومات کو چیک کرنے کے پانچ سو روپے چارجز ادا کرنے ہوں گے  ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا کہ اس ویب سائٹ کا مقصد ٹیکس جمع کرانے والوں کی تفصیلات کو دیکھنا ہے نادرا صرف معلومات دے گا  ٹیکس اکٹھا کرنا ہمارا کام ہے جو ادارے معلومات رکھتے ہیں ان سے ہماری کوآرڈی نیشن ہوگی انہوں  نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی تاریخ بڑھانے سے متعلق سوچنے والے افراد غلط ہیں اسکیم کی تاریخ 30جون سے نہیں بڑھائیں گے، ہمارا مقصد کسی کو ہراساں کرنا نہیں ہے ، ڈیٹا کی بنیاد پر اسیسمنٹ نوٹس جاری نہیں کریں گے ، بینکوں سے اکائونٹ ہولڈرز کی تفصیلات مانگی تھیں ، ٹیکس اسی وقت اکٹھا ہوتا ہے جب حکومت کے پاس ڈیٹا ہو ، ہم اکائونٹ ہولڈرز کو ڈیل نہیں کرنا چاہتے بینک اپنے اکائونٹ ہولڈرز کو خود ڈیل کریں وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر  نے کہا کہ ایف بی آر کا ڈیٹا ساڑھے5کروڑ افراد پر مشتمل ہے  اس سے ملک میں ٹیکس کا نظام مزید بہتر ہوگا

About author