الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے معاملہ پر آئینی بحران

الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے معاملہ پر آئینی بحران

 

اسلام آباد ( اے آئی اے ) الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے معاملہ پر آئینی بحران پیدا ہوگیا تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے معاملہ پر آئینی بحران پیدا ہوگیا حکومت اور اپوزیشن  نے ممبران کیلئے ایک دوسرے کے مجوزہ نام مسترد کر دیئے گذشته روز الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی کے معاملے پر شیریں مزاری کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں خورشید شاہ،سینیٹر مشاہد الله خان , میاں محمد سومرو , اعظم سواتی , مرتضی ٰجاوید عباسی , شاہدہ اختر علی , فخر امام , علی محمد خان شریک ہوئے  , وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے چھ چھ نام تجویز کیے گئے تھے تاہم اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان الیکشن کمیشن کے دوممبران کی تقرری کیلئے ناموں پر اتفاق نہ ہوسکا وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہمیں افسوس ہے ناموں پر اتفاق نہیں ہو سکا کمیٹی نے الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کیلئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو معاملہ سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم اپوزیشن نے رائے دی ہے کہ معاملہ سپریم کورٹ کو بھجوایا جائے

About author