حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا

حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا

 

کراچی ( اے آئی اے ) حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی سے آپریٹ ہونے والی حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے کراچی ایئر پورٹ پر عازمین حج کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی شیڈول کے مطابق  نجی ایئر لائن کی پہلی حج پرواز 5 جولائی کو روانہ ہوگی پی اے 1760 سے 180 سے زائد عازمین 5 جولائی کو روانہ ہوں گے جب کہ  پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 743 بهی  5 جولائی کی شام 7 بجے روانہ ہوگی جس کے ذریعے 225 سے زائد عازمین مدینہ جائیں گے سول ایوی ایشن کے مطابق کراچی سے مجموعی طور پر 95 پروازوں سے 25 ہزار 81 سے  زائد عازمین حج کو جدہ اور مدینہ پہنچایا جائے گا

About author