رحیم یار خان کے قریب ٹرینیں ٹکرا گئیں , 21 افراد جاں بحق

رحیم یار خان کے قریب ٹرینیں ٹکرا گئیں , 21 افراد جاں بحق

 

صادق آباد ( اے آئی اے ) رحیم یار خان کے قریب ٹرینیں ٹکرا گئیں , 21 افراد جاں بحق تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے قریب اکبر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی ، حادثے میں 21 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے بیں مقامی لوگوں کے مطابق  حادثہ اتنا شدید تھا کہ مسافر ٹرین کا انجن اور تین بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں بیں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے جاں بحق مسافروں کے ورثاء کیلئے 15 لاکھ امداد اور زخمیوں کے لیئے 3 سے 5 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے  ان کا کہنا ہے کہ پرانے ٹریک اور سگنل سسٹم حادثات کا باعث بن رہے ہیں غفلت پائی گئی تو ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے وزیر اعظم پاکستان  نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ٹرینوں کے المناک حادثے کے بعد رحیم یار خان اور صادق آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے امدادی کاموں میں شرکت کیلئے پاک فوج کے جوان اور ہیلی کاپٹر بھی حادثے کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں

About author