ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 2 اگست تک توسیع , ایف بی آر
— July 14, 2019
اسلام آباد ( اے آئی اے ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے گذشتہ سال کیلئے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لئے 2 اگست تک توسیع کر دی ہے ایک پریس ریلیز میں ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ گذشتہ سال کیلئے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لئے اگلے ماہ کی دو تاریخ تک توسیع کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈی نینس کے مطابق اُن افراد کیلئے ٹیکس گوشوارے جمع کرانا لازمی ہے جو پانچ سو مربع گز سے زائد رقبے پر محیط مکان یا ہزار سی سی سے زیادہ کی گاڑی کے مالک ہیں انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈ ی نینس2001 کی شق181AA کے مطابق گیس اور بجلی کے تجارتی اور صنعتی صارفین کیلئے ٹیکس دہندگان کی فعال فہرست کا حصہ بننا ناگزیر ہے چیئرمین ایف بی آر نے لوگوں پرزور دیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور مشکلات سے بچنے کیلئے اپنے ٹیکس گوشوارے بروقت جمع کرائیں