آئی جی پولیس سنده کے واٹس ایپ نمبر پر871 شکایات موصول

آئی جی پولیس سنده کے واٹس ایپ نمبر پر871 شکایات موصول


کراچی ( اے آئی اے ) آئی جی پولیس سنده کے واٹس ایپ نمبر پر 871 شکایات موصول ہوئیں ترجمان سنده پولیس کے مطابق آئی جی پولیس سندھ کو واٹس ایپ نمبر پر 871  شکایات موصول ہوئیں جاری رپورٹ کے مطابق گذشتہ 287 کے قریب دنوں میں آئی جی پولیس سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کو ان کے ذاتی واٹس ایپ نمبر 03000021881 پر عوام کی جانب سے 871 شکایات موصول ہوئیں محکمه پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مورخہ 05 اکتوبر 2018 تا 15 جولائی 2019 تک ( کم و بیش 287 ایام ) سندھ کے مختلف اضلاع و علاقوں سے واٹس ایپ کی جانیوالی 871 شکایات میں سے 461 شکایات کے از الے / حل کی بابت فوری مناسب اور جملہ ضروری اقدامات باقاعدہ اقدامات اٹھاتے ہوئے انہیں متعلقہ ایڈیشنل آئی جیز , ڈی آئی جیز , ضلعی/ انویسٹی گیشن ایس ایس پیز , ایس پیز کو ارسال کیا گیا جبکہ 410 شکایات ایسی تھیں جن پرتوقف یا عذر منجانب شکایت کنندہ رہا

About author