وزیر اعظم عمران خان امریکہ پہنچ گئے , کل صدر ٹرمپ سے ملاقات شیڈول

وزیر اعظم عمران خان امریکہ پہنچ گئے , کل صدر ٹرمپ سے ملاقات شیڈول

 

واشنگٹن ( اے آئی اے ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان امریکہ پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ کے تین روزہ سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے ہیں , واشنگٹن پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام  نے استقبال کیا وزیراعظم کا واشنگٹن میں پاکستان ہاؤس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا عمران خان کے استقبال کیلئے واشنگٹن کی سڑکوں پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے قومی اور پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے تھے ڈھول بجا کر انہیں خوش آمدید کہا گیا
وزیراعظم عمران خان سے واشنگٹن میں ڈیموکریٹ پارٹی کے بااثر رکن اور معروف تاجر جاوید انور کی قیادت میں امریکی کاروباری افراد نے ملاقات کی اس موقع پر وزیراعظم  نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی بھی پیش کش کی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کی تعریف کی وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی امریکی صدر سے کل ملاقات بھی شیڈول ہے عمران خان کی وائٹ ہاؤس آمد پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کا استقبال کریں گے اس موقع پر تحائف کے تبادلے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا پی ٹی آئی رہنماؤں اور پاکستانی کیمونٹی نے عمران خان کے دورہ امریکا پر خوشی کا اظہار کیا ہے وزیراعظم عمران خان امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی سے ملاقات کا شیڈول بھی طے ہے جس کے ساتھ ان کا دورہ امریکا مکمل ہو جائے گا وزیراعظم عمران خان غیر ملکی کمرشل پرواز کے ذریعے امریکہ پہنچے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد , بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ ہیں

About author