وزیراعظم عمران خان کا وائٹ ہاؤس پہنچنے پر شاندار استقبال

وزیراعظم عمران خان کا وائٹ ہاؤس پہنچنے پر شاندار استقبال

 

واشنگٹن ( اے آئی اے ) وزیراعظم پاکستان عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لئے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی دعوت پر امریکا کے دورے پر آئے وزیراعظم پاکستان عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا پاکستان کے وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچے تو امریکی فوج کے چاق وچوبند دستے نے انھیں سلامی دی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آگے بڑھ کر ان کا پرتپاک استقبال اور پرجوش مصافحہ کیا وزیراعظم عمران خان کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ون آن ون ملاقات اور بعد ازاں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں دو طرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے اور تجارتی روابط کے فروغ سمیت اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستانی قوم اور وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے , انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی تو وہ اسے ضرور قبول کریں گے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم امریکا سے 70 سالہ تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں گے امریکا سے ٹریڈ بڑھانا چاہتے ہیں دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان افواج کی قربانیوں کو سراہا جانا چاہیے , پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ستر ہزار قربانیاں دیں , میں پہلے دن سے افغانستان میں فوجی آپریشن کا مخالف تھا دہشت گردی سے پاکستانی معیشت کو 150 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے افغان جنگ سے لاکھوں لوگ متاثر ہو چکے ہیں , افغانستان مسئلے کا حل صرف امن مذاکرات سے ہوگا ہمارا کردار طالبان اور افغان حکومت کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے  ہم افغان امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں مسئلہ کشمیر کے ایشو پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہم بھارت کیساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں , اگر صدر ٹرمپ کشمیر مسئلے پر ثالثی کا رول ادا کریں گے تو کروڑوں لوگوں کی دعائیں ان کے ساتھ ہوں گی انہوں نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ کشمیر مسئلے کے حل کے لیے بھارت کو کئی بار مذاکرات کی آفر کی , امریکا کشمیر مسئلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتا ہے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ دو ہفتے پہلے وزیراعظم مودی نے مجھ سے ملے اور مسئلہ کشمیر پر بات کی انہوں نے کہا کہ آپ ثالثی کریں , میں نے پوچھا , کہاں؟ مودی نے کہا , کشمیر پر , کیونکہ یہ مسئلہ کئی سال سے زیر التوا ہے ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے بھارت مسئلے کا حل چاہتا ہے , پاکستان بھی مسئلے کا حل چاہتا ہے , تو اگر میں اس میں مدد کر سکتا ہوں , تو مجھے بہت خوشی ہوگی اس موقع پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کو خوشگوار دیکھ رہا ہوں امید ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہونگے وائٹ ہاؤس کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا جنوبی ایشیا میں امن کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے پر قائم ہے اعلامیہ کے مطابق ٹرمپ اور عمران خان کے درمیان ملاقات میں انسداد دہشتگردی , دفاع , توانائی اور تجارت پر بات ہوگی وائٹ ہاؤس اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنوبی ایشیا کے امن , استحکام اور خوشحالی کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلی ملاقات ہے

About author