ریلوے انجنوں میں ڈرائیوروں کی مانیٹرنگ کے لئے کیمرے لگانے کی سفارش

ریلوے انجنوں میں ڈرائیوروں کی مانیٹرنگ کے لئے کیمرے لگانے کی سفارش

 

اسلام آباد ( اے آئی اے ) ریلوے انجنوں میں ڈرائیوروں کی مانیٹرنگ کے لئے کیمرے لگانے کی سفارش تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ریلویز کا اجلاس چیئرمین کمیٹی اسد جونیجو کی زیر صدارت ہوا , قائمہ کمیٹی ریلویز  نے ٹرینوں کی ڈی ریلنگ اور بڑھتے ہوئے حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفارش کی ہے کہ ٹرین ڈرائیوروں کے فٹنس ٹیسٹ کرائے جائیں اور  ٹرینوں کے انجنوں میں ڈرائیوروں کی مانیٹرنگ کے لئے کیمرے نصب کئے جائیں ریلوے حکام  نے کمیٹی کو ولہار ٹرین حادثے کے حوالے سے بتایا کہ اکبر ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کا ذمہ دار ٹرین ڈرائیور ہے , ٹرین ڈرائیور نے ریڈ سگنل کو فالو نہیں کیا , کمیٹی نے اکبر ایکسپریس کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کی میڈیکل و مینٹل ہیلتھ رپورٹ طلب کر لی اور قائمہ کمیٹی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز حادثے کے بعد کہہ دیا جاتا ہے کہ انجن ڈرائیور سو گیا تھا اگر نجی بسوں میں ڈرائیوروں پر کیمرے لگ سکتے ہیں تو ریل گاڑیوں میں کیمرے کیوں نہیں سکتے ہیں  ، ماڈل کے طورپر 11 سو میں سے 50 ریلوے ڈرائیوروں کے ذہنی نفسیاتی جسمانی ٹیسٹ سی ایم ایچ سے کرائے جائیں , کمیٹی نے انجن کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی سفارش کی ہے کیمروں سے پتا چلے گا کہ حادثے کی وجہ کیا ہے اجلاس میں چیئرمین ریلویز راجہ سلطان سکندر  , سی ای او آفتاب اکبر , چیف آپریٹنگ آفیسر , اراکین کمیٹی رانا محمود الحسن , بریگیڈیئر (ر ) جان کینتھ ولیمز , لیاقت خان تراکئی شریک تھے

About author