سابق حکمرانوں نے پی آئی اے کو ذاتی ایئر لائن سمجھ کر بے دریغ استعمال کیا

سابق حکمرانوں نے پی آئی اے کو ذاتی ایئر لائن سمجھ کر بے دریغ استعمال کیا

 

اسلام آباد ( اے آئی اے ) سابق حکمرانوں سے 2008ء سے 2018ء تک نجی دوروں پر اخراجات وصول کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان  نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سابق حکمرانوں سے 2008ء سے 2018ء تک نجی دوروں پر ہونے والے اخراجات وصول کیے جائیں سابق حکمرانوں کو بل بھیجیں گے ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت آئی اس وقت  پی آئی اے آخری سانسیں  لے رہا تھا قومی ایئر لائن کو ذاتی ایئر لائن سمجھ کر بے دریغ استعمال کیا گیا 45 پروازیں ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرکے قومی خزانے کو 950 ملین کا نقصان پہنچایا گیا جبکہ 2012ء سے 2017ء تک 50 وی آئی پی پروازیں چلائی گئیں ,  ان پروازوں پر ایک ارب 6 کروڑ روپے ضائع کئے گئے انہوں  نے کہا کہ پی آئی اے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں موجودہ دور حکومت میں پی آئی اے کے اخراجات میں 20 فیصد کمی آئی قومی ایئر لائن ایک سال بعد خسارے سے نکل کر آمدن کی طرف جائے گی قیادت سچی اور ایماندار ہو تو اداروں کو بحران سے نکال سکتی ہے

About author