کراچی کے 30 بڑے اسپتالوں سے وابستہ ڈاکٹرز کی آمدن اور تفصیلات طلب
— August 2, 2019
کراچی ( اے آئی اے ) ایف بی آر نے کراچی کے 30 بڑے اسپتالوں سے وابستہ ڈاکٹرز کی آمدن اور تفصیلات طلب کرلیں تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے نئے ٹیکس دہندگان کی نشاندہی کیلئے کراچی کے 30 بڑے اسپتالوں کے ڈاکٹرز کی آمدن کی تفصیلات طلب کر لی ہیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) ان لینڈ ریونیو کی جانب سے سیکشن 176 کے تحت کراچی کے 30 بڑے اسپتالوں کو نوٹس جاری کیئے گئے ہیں جن میں ان اسپتالوں سے وابستہ ڈاکٹرز کی آمدن اور متعلقہ تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں کراچی کے جن 30 بڑے اسپتالوں کو نوٹس جاری کیئے گئے ہیں ان میں مامجی اسپتال , ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال , انڈس اسپتال , نیشنل میڈیکل سینٹر , انکل سریا اسپتال , ابن سینا اسپتال , لائف کیئر کنسلٹنٹ کلینک , کراچی ایڈوینٹسٹ اسپتال , نہال اسپتال , اے او کلینک , دارالصحت اسپتال , آغا خان یونیورسٹی اسپتال , عثمانیہ یونیورسٹی اسپتال , جناح اسپتال , او ایم آئی اسپتال , فاطمیہ اسپتال، زلیخا اسپتال، مڈ سٹی اسپتال , اشفاق میموریل اسپتال , حبیب میڈیکل سینٹر , ہاشمانی اسپتال , سیفی اسپتال , ہیلتھ کیئر سینٹر , پارک لین اسپتال , زبیدہ میڈیکل سینٹر , لیاقت نیشنل اسپتال , ہمدرد یونیورسٹی اسپتال , تاج میڈیکل کمپلیکس , ضیاء الدین میڈیکل سینٹر اسپتال اور ایس آئی یو ٹی شامل ہیں ایف بی آر کے مطابق پی ایم ڈی سی اور سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن میں رجسٹریشن کے باوجود ڈاکٹرز اپنی آمدن پر انکم ٹیکس ادا نہیں کر رہے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کے شعبہ ان لینڈ ریونیو نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی ) اور سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن میں رجسٹرڈ ایسے سرجنز اور فزیشنز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے جو ایف بی آر میں رجسٹرڈ نہیں ہیں