جامعہ کراچی اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں مفاہمت

جامعہ کراچی اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں مفاہمت

 

کراچی ( اے آئی اے ) جامعہ کراچی اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں مفاہمت تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی وحیاتیاتی علوم ( آئی سی سی بی ایس ) جامعہ کراچی اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن , لاہور کے درمیان ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان تعلیم و تحقیق کے شعبے میں عملی ربط قائم کرنا ہے اس موقع پر آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودھری نے کہا کہ آئی سی سی بی ایس کا شمار بہترین حیاتیاتی اور کیمیائی علوم کے اداروں میں ہوتا ہے دونوں اداروں کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط گذشته روز آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودھری اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے  جامعہ کراچی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیئے ہیں

About author