پاکستان کا بھارت کے ساتھ تجارتی مراسم ختم کرنے کا فیصلہ
— August 9, 2019
اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستان کا بھارت کے ساتھ تجارت , بس سروس , تھر اورسمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ تجارت ختم کرنے کی منظوری دی گئی اجلاس میں وزیر ریلوے شیخ رشید کے فیصلوں کی حمایت کرتے ہوئے تھر اور سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کی بھی منظوری دی گئی واضع رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے دونوں ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جب تک وزیر ہیں , بھارت کے ساتھ ٹرینوں کی آمدورفت شروع نہیں کرینگے وزیر مواصلات مراد سعید نے بتایا ہے کہ حکومت نے بھارت کے ساتھ دوستی بس سروس بھی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کے بعد بس سروس معطل کی گئی ہے دوسری جانب ایم ڈی ٹورازم کارپوریشن انتخاب عالم نے متعلقہ افسران کو دوستی بس سروس کی بندش کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے , فیصلے کے مطابق لاہور سے امرتسر اور لاہور سے دہلی بھی بس سروس تاحکم ثانی بند رہے گئی وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد وزارت تجارت نے بھارت سے درآمدات اور برآمدات معطل کرنے کا آرڈر جاری کر دیا ہے امپورٹ اور ایکسپورٹ آرڈر میں ترمیم کا آرڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ دو طرفہ تجارت کی معطلی کے فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا