مقبوضہ کشمیر میں عیدالاضحیٰ کے دن بهی کرفیو نافذ
— August 13, 2019
u سرینگر ( اے آئی اے ) مقبوضہ کشمیر میں عیدالاضحیٰ کے دن بهی کرفیو نافذ رہا تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں عید کے دن بھی کرفیو , عوام نماز عید اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے بھی محروم وادی کےمکین ہندوپرست مودی کی وجہ سے ظلم کا شکار , کرفیو کی وجہ سے بیشتر کشمیری عید کی نماز بھی نہیں ادا کر سکے کشمیری مسلمان سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے بھی محروم کر دیئے گئے ہیں وادی کے گلی کوچوں میں مسلح بھارتی فوجیوں کا گشت , ٹریفک , بازار , سکول بند , غذائی بحران بھی سنگین ہوگیا ہے انٹرنیٹ اور میڈیا بلیک آؤٹ کی وجہ سے مقبوضه کشمیر کا بیرونی دنیا سے آٹھ روز سے رابطہ منقطع ہے اور لوگ لوگ گھروں میں محصور ہیں , قابض انتظامیہ نے حریت قیادت اور سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبدالله کو گھروں میں نظر بند کررکھا ہے اور 600 سے زائد سیاسی رہنما اور کارکن گرفتار ہیں