مقبوصہ کشمیر میں خوراک اور ادوایات کی قلت پیدا ہوگئی

مقبوصہ کشمیر میں خوراک اور ادوایات کی قلت پیدا ہوگئی

 

سرینگر(  اے آئی اے ) مقبوصہ کشمیر میں خوراک اور ادوایات کی قلت پیدا ہوگئی ہے تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں مظاہروں کو روکنے کیلئے مسلسل 9ویں روز بھی کرفیو , رکاوٹیں اور پابندیاں نافذ رہیں , قابض بھارتی فوج نے لوگوں کو نماز عید پڑھنے اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی بھی اجازت نہ دی عید الاضحیٰ کے موقع پر مقبوضہ وادی میں کرفیو نرم کرنے کا اعلان کیا گیا تاہم مظاہروں کو دیکھتے ہوئے سکیورٹی دوبارہ سخت کر دی گئی , موصوله اطلاعات کے مطابق سرینگر کی مرکزی جامعہ مسجد سمیت چار بڑی مساجد کو تالے لگادیئے گئے تهے اورنماز عید کی ادائیگی کیلئے آنے والوں کو واپس بھیج دیا گیا , سرینگر بھر کی دکانوں کے شٹرز پر گو انڈیا گو بیک ( بھارت کشمیر سے نکل جاؤ ) کے نعرے تحریر کردیئے گئے ہیں گھروں میں محصور کشمیری غذا اور ادویات سے محروم ہیں , بچوں کیلئے دودھ , زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے , کشمیری عوام  نے مظاہروں کے دوران بھارت سے مقبوضہ وادی چھوڑنے کا مطالبہ کیا اور آزادی کے نعرے لگائے مقبوضہ وادی فوجی چھاؤنی اور جیل کا منظر پیش کر رہی ہے

About author