سعودی حکومت نے رواں سال 50 سعودی قیدیوں کو بھی حج کرایا
— August 17, 2019
مکه مکرمه ( اے آئی اے ) سعودی حکومت نے رواں سال 50 سعودی قیدیوں کو بھی حج کرایا تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ جیل خانہ جات نے جیل حکام اور قیدیوں کے درمیان اعتماد کا رشتہ بحال کرنے کے لئے ایک ادارہ ’ثقہ‘ کے نام سے قائم کیا ہے اور اس کے تحت قیدیوں کو حج کرایا گیا رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ جیل خانہ جات نے اس سال قیدیوں کو حج کروا کر ایک نئی روایت قائم کی ہے اور پہلی مرتبہ 50 سعودی قیدیوں اور ان کے32 اہل خانہ کو حج کا موقع دیا گیا ہے قیدیوں کی نگرانی کے لئے محکمہ جیل خانہ جات کے اہلکاروں کو بھی ان کے ہمراہ رکھا گیا تھا حج کرنے والے قیدی فوجداری یا بدامنی کے مقدمات کے مجرم تھے قیدیوں کو بهی عام حاجیوں کی طرح حج کے تمام کام انجام دینے کا موقع فراہم کیا گیا جدیدترین ایئر کنڈیشنڈ بسوں سے سفر کرایا گیا اور انہیں عصری سہولتوں سے آراستہ مکانات میں ٹهہرایا گیا تها جہاں انہیں اعلی درجے کی سہولتیں مہیا کی گئیں تهیں