”احتساب سب کیلئے ”کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں , چیئر مین نیب

”احتساب سب کیلئے ”کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں , چیئر مین نیب

 

اسلام آباد ( اے آئی اے ) ”احتساب سب کیلئے ”کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیب جسٹس ( ر ) جاوید اقبال  نے ادارے کی مجموعی کارکردگی کے جائزہ لینے کیلئے اجلاس کے دوران کیا  انہوں نے کہا ہے کہ” احتساب سب کیلئے” کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں ان کا کہنا تھا کہ نیب کو مختلف افراد کی جانب سے 1 لاکھ 56 ہزار 858 شکایات موصول ہوئی , اب تک نیب نے 1249 کرپشن کے مقدمات احتساب عدالتوں میں دائر کیئے ہیں اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر جسٹس ( ر ) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ قوم سے لوٹے گئے 326 ارب روپے واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے , احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں

About author