آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع

 

اسلام آباد ( اے آئی اے ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کر دی گئی ہے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ 3 سال کیلئے پاک فوج کا سپہ سالار مقرر کر دیا گیا ہے وزیراعظم آفس سے جاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ ملک اور خطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل کے لئے کیا گیا ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016ء کو پاک فوج کی کمان سنبھالی تھی  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی کیرئیر کا آغاز اکتوبر 1980ء میں 16 بلوچ رجمنٹ سے کیا تھا جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹس کوئٹہ میں انسٹرکٹر کی خدمات بھی انجام دیں انہوں نے کانگو میں پاکستانی دستے کی کمانڈ کی جبکہ راولپنڈی کور کے چیف آف سٹاف بھی رہ چکے ہیں جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کی کمان سنبھالنے سے قبل انسپکٹر جنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن کے عہدے پر تعینات رہے جبکہ 10ویں کور کو بھی کمانڈ کرتے رہے خیال رہے کہ 10ویں کور پاک آرمی کی سب سے بڑی کور ہے جس کی ذمہ داری لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) کو سنبھالنا ہے اس کے علاوہ بطور میجر جنرل انہوں  نے فورس کمانڈ ناردرن ایریاز کی سربراہی کی جنرل قمر باجوہ کینیڈین فورسز کمانڈ اینڈ سٹاف کالج , امریکا کی نیول پوسٹ گریجویٹ یونیورسٹی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں

About author