پاکستان کے تمام میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے مشترکہ شیڈول کا اعلان

پاکستان کے تمام میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے مشترکہ شیڈول کا اعلان

 

لاہور ( اے آئی اے ) پاکستان کے تمام میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے مشترکہ شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی مرتبہ ملک کے تمام میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے مشترکہ شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے تمام سرکاری میڈیکل کالجز ایک ہی تاریخ پر داخلوں کا آغاز ، میرٹ لسٹ اور اختتام کریں گے تمام سرکاری میڈیکل کالجز 23 ,، نجی کالجز  30 ستمبر سے داخلوں کا آغاز کریں گے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لئے درخواستیں جمع کرانے کے لئے 23 جبکہ پرائیویٹ کالجز میں 30 ستمبر سے داخلہ فارم کے اجرا کا آغاز ہوگا , اسی طرح پبلک کالجز میں14 جبکہ پرائیویٹ کالجز میں21 اکتوبر تک داخلہ فارم جمع ہوسکیں گے ۔ سرکاری کالجز کی پہلی میرٹ لسٹ22 جبکہ پرائیویٹ کی29نومبر کو آویزاں کی جائے گی۔دوسری میرٹ لسٹ4نومبراور 12دسمبر جبکہ سرکاری کالجز کی تیسری میرٹ لسٹ17نومبر اور پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی29دسمبر کو جاری کرنے کا شیڈول جاری کیا گیا ہے سرکاری داخلے 24دسمبر جبکہ پرائیویٹ داخلوں کا سلسلہ31 دسمبر تک بند کردیا جائے گا

About author