اسٹیٹ بینک پاکستان نے شجرکاری مہم میں 73417 درخت لگائے
— August 22, 2019
کراچی ( اے آئی اے ) اسٹیٹ بینک پاکستان نے شجرکاری مہم میں 73417 درخت لگائے تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک پاکستان نے حکومت کی شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے اپنے ذیلی ادارے بینکنگ سروسز کارپوریشن ( بی ایس سی ) کے ذریعے ملک بھر میں اب تک 73417 درخت لگا ئے ہیں حالیہ مون سون میں شجرکاری مہم کے دوران اسٹیٹ بینک پاکستان اور بی ایس سی نے پاکستان اور مظفر آباد میں 18 اگست کو ’’پلانٹ فار پاکستان ڈے‘‘ کے طور پر منایا اور 18 اور 19 اگست کو مجموعی طور پر 6472 درخت لگائے ہیں