کراچی کے اہم مقامات پر دس ہزار کیمرے لگانے کی تیاریاں مکمل
— August 24, 2019
کراچی ( اے آئی اے ) کراچی کے ریڈ زون ، اہم تنصیبات اور مقامات پر دس ہزار کیمرے نصب کیے جائیں گے 10ہزار کیمرے لگانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں گذشته روز وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاه کی صدارت میں وزیر اعلیٰ ہائوس میں سیف سٹی پروجیکٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا اجلاس میں محکمہ پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ کو 10ہزار کیمرے نصب کرنے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دس ہزار کیمرے لگانے کا کام شروع کرنے کیلئے مکمل تیاری عمل میں لائی جا چکی ہے کیمروں کی تفصیلات کی فنی تشخیص کروانا باقی ہے ، کیمرے ایسے ہونے چاہئیں جو گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کو ریکارڈ بھی کر سکیں محکمہ پولیس جس کی ٹیکنیکل کمیٹی میں آئی ٹی سندھ , آئی ٹی وفاقی حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر سے آئی ٹی ماہرین کو شامل کیا جائے , دس ہزار کیمرے کراچی کے ریڈ زون ، اہم تنصیبات اور مقامات پر نصب کیئے جائیں گے جیسے ہی یہ پروجیکٹ کام کرنا شروع کرے گا پورے شہر میں کیمروں کی تنصیب شروع کی جائے گی آئی جی آفس میں28 اگست کو ایک اجلاس منعقد ہوگا جس میں پروجیکٹ کو فائنل کیا جائے گا وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو 15 دن کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کے تمام فنی پہلوؤں کو حتمی شکل دی جائے دوسرا مرحلہ ٹینڈر کرنے ہوگا وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ پروجیکٹ انسپیکشن رپورٹ , کنٹرول روم , سروے رپورٹ , ٹیکنیکل فزیبلیٹی رپورٹ اور پی سی ون جمع کروائے جاچکے ہیں یہ پروجیکٹ 20 بلین روپے سے زائد لاگت کا ہوگا اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ , وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی تیمور تالپور , صوبائی مشیر مرتضیٰ وہاب , انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام , چیئرپرسن منصوبہ بندی و ترقی ناہید شاہ , پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو , سیکریٹری داخلہ قاضی کبیر , کمشنر کراچی افتخار شالوانی , ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی غلام نبی میمن اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی سیف سٹی پروجیکٹ شروع کرنے کے لیے سندھ سیف سٹیزن اتھارٹی ( ایس ایس سی اے ) قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے سندھ سیف سٹیزن اتھارٹی کا ڈرافٹ بل تیار ہوچکا ہے , پروجیکٹ کابینہ کی سب کمیٹی نے تیار کیا ہے کمیٹی میں صوبائی وزیر امتیاز شیخ , تیمور تالپور , وزیر ایکسائز مکیش چاؤلہ اور مشیر قانون مرتضیٰ وہاب شامل تھے