عوامی شکایات کا ازالہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح  ہے : کیپٹن ( ر ) محمد عثمان

عوامی شکایات کا ازالہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے : کیپٹن ( ر ) محمد عثمان

 

لاهور ( اے آئی اے ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوامی شکایات پر  100 فیصد ایکشن لے کر ذمہ داری کا نیا ریکارڈ بنا دیا تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی ٍنے عوامی شکایات پر 100 فیصد ایکشن لے کر ذمہ داری کا نیا ریکارڈ بنا دیا ہے اور انتہائی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گذشتہ ایک سال میں موصول ہونے والی 10 ہزار 220  شکایات پر فوری رسپانس دیا گیا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ 9 ہزار 536 شکایات کا مکمل ازالہ جبکہ 684 شکایات  پر کام جاری ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے پورٹل سے 8167 جبکه وزیراعظم شکایات پورٹل سے 2053 شکایات  موصول ہوئیں ہیں وزیر اعظم پورٹل کے ساتھ ساتھ پنجاب فوڈ اتھارٹی میں شکایات درج کروانے کے 5 مختلف طریقے ہیں , ویب سائٹ , موبائل ایپلی کیشن , ہیلپ لائن , فیس بک اور ٹوئٹر پرڈائریکٹ شکایات درج کروائی جا سکتی ہیں پنجاب فوڈ اتھارٹی اور وزیر اعظم شکایات پورٹل پر شکایات درج کروانے کا طریقہ کار بھی نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جا چکا ہے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن ( ر )محمد عثمان نے واضح کیا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کے علاوہ ہفتہ کے روز صبح 11سے سہ پہر 3 بجے تک براہ راست بھی شکایات سنتا ہوں تمام شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاتا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر خود رپورٹ لیتا ہوں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ شکایات کے تیز ازالے کے لئیے سپیشل رسپانس ٹیمیں تشکیل دینے پر بھی غور کر رہے ہیں

About author