مقبوضہ کشمیر , کشمیریوں کیلئے جیل اور جہنم میں تبدیل کردیا گیا

مقبوضہ کشمیر , کشمیریوں کیلئے جیل اور جہنم میں تبدیل کردیا گیا

 


سرینگر ( اے آئی اے  ) مقبوضہ کشمیر , کشمیریوں کیلئے ایک بڑی جیل اور جہنم میں تبدیل کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی کو مزید پابندیوں میں جکڑ کر کشمیریوں کیلئے ایک بڑی جیل اور جہنم میں تبدیل کردیا مقبوضہ کشمیر پر جمعہ کوقابض فوج کی جبری پابندیوں کا 26 واں روز رہا سکیورٹی فورسز  نے وادی میں مزید رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں , تجارتی مراکز بند جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہو گئی ہے  مقامی لوگوں کے مطابق گذشتہ روز سکیورٹی معمول سے کہیں زیادہ تھی , خوف کی فضا کے باعث تمام کاروباری مراکز بند رہے بھارتی فوج کے لاک ڈاؤن سے وادی میں لوگوں کو کھانے پینے کی اشیا، ادویات اور بنیادی ضروریات کی شدید قلت کا سامنا ہے  تعلیمی ادارے , دکانیں , بازار بدستور بند اور مواصلاتی ذرائع معطل ہیں , ٹی وی چینلز اور اخبارات پر بھی بدستور پابندی جاری ہے مقبوضہ وادی میں انسانی بحران سنگین شکل اختیار کرگیا پابندیوں کی وجہ سے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اور مقبوضہ علاقے کی دیگر مساجد میں نماز جمعہ ادا نہ کی جا سکی کشمیریوں نے کئی مقامات پر کرفیو اور پابندیاں توڑ تے ہوئے باہر نکل کر احتجاجی مظاہرے کئے بڑے پیمانے پر گرفتاریوں ، مواصلاتی بلیک آؤٹ اور لوگوں کو ہراساں کرنے سمیت بھارت کے ظالمانہ اقدامات صورتحال کو تشدد کی طرف دھکیل رہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں افراد کو گرفتاری کے بعد دوران حراست لاپتا کر دیا گیا ہے حریت رہنماؤں ، سیاسی کارکنوں اور نوجوانوں کیخلاف بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ کی کارروائی جاری ہے

About author