ایف بی آر نے یکم دسمبر 2019ء سے الیکٹرونک ڈیوائس سسٹم نصب کرنا لازمی قرار دے دیا
— October 13, 2019
کراچی ( اے آئی اے ) ایف بی آر نے یکم دسمبر 2019ء سے الیکٹرونک ڈیوائس سسٹم نصب کرنا لازمی قرار دے دیا ہے تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام میگا چین اسٹورز، شاپنگ مال ، ریسٹورنٹس ، کیفے، کافی شاپس ، ہوٹلوں ، طعام گاہوں اور اسنیک بارز کے لیے یکم دسمبر 2019ء سے الیکٹرونک ڈیوائس سسٹم نصب کرنا لازمی قرار دے دیا ہے ، یکم دسمبر 2019ء سے الیکٹرونک ڈیوائس نظام کے تحت خریداری ہوگی اور میگا چین اسٹورز، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس ، کیفے ، ہوٹلز کو سسٹم نصب کرنا لازمی ہوگا ، ایف بی آر ایف بی آر کا یہ کمپیوٹرائزڈ سوفٹ ویئر کیش مشینوں سے منسلک ہوگا۔ مقام فروخت ( پوائنٹ آف سیل ) نئے سافٹ ویئر الیکٹرونک ڈیوائس سسٹم ( ای ڈی ایس ) سے منسلک ہوں گے۔ ممبر پالیسی اور ترجمان ایف بی آر ڈاکٹر حامد عتیق سرور کے مطابق سیلز ٹیکس قواعد 2006ء میں ترمیم کے ذریعہ مذکورہ کاروباری مراکز کو 30 جون 2020ء تک ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا